سدیر بن حکیم نے کہا کہ امام صادق (ع) نے فرمایا: ”ہم لوگ معصوم ہیں، اللہ نے ہماری اطاعت کرنے کا حکم دیا اور ہماری نافرمانی کرنے سے منع کیا، ہم عظیم دلیل ہیں اُن کے لیے جو آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر ہیں۔“ [الکافي جلد 1 صفحہ 161]
محمد بن يحيى عن أحمد بن محمد عن البرقي عن أبي طالب عن سدير عن الإمام الصادق عليه السلام قال: نحن قوم معصومون أمر الله تبارك وتعالى بطاعتنا ونهى عن معصيتنا نحن الحجة البالغة على من دون السماء وفوق الأرض.
جنادہ نے کہا کہ امام حسین (ع) نے فرمایا: ”اللہ کی قسم، رسول اللہ (ص) نے ہمارے ساتھ عہد کیا کہ اس امر پر بارہ ائمہ علی (ع) اور فاطمہ (ص) کے بچوں میں سے بادشاہی/ملکیت کریں، ہم میں سے کوئی بھی نہیں سوائے کہ اسے زہر دیا جائے یا قتل کیا جائے۔“ [كفاية الأثر تالیف خزاز قمی، صفحہ 331]
حدثني محمد بن وهبان البصري، قال: حدثني داود بن الهيثم بن إسحاق النحوي، قال: حدثني جدي إسحاق بن البهلول، قال: حدثني أبي البهلول بن حسان، قال: حدثني طلحة بن زيد الرقي، عن الزبير بن عطاء، عن عمير بن هاني العبسي عن جنادة بن أبي أمية عن الإمام الحسن عليه السلام قال: والله إنه لعهد عهده إلينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم، أن هذا الأمر يملكه اثنا عشر إماما من ولد علي عليه السلام وفاطمة عليها السلام، ما منا إلا مسموم أو مقتول.
حضرت شیخ مفید نے فرمایا کہ بی بی زینب (ص) نے فرمایا: ”تعریف ہو اللہ کے لیے جس نے ہمیں عزت بخشی اپنے نبی محمد [ص] کے ذریعے سے اور ہمیں رجس (گندگی/آلودگی/نجاست) سے پاک کیا (وسیع) پاکیزگی (کے ساتھ)۔“ [الإرشاد تالیف مفید، جلد 2 صفحہ 115]
قال محمد العكبري (المفيد): فقالت زينب الحمد لله الذي أكرمنا بنبيه محمد صلى الله عليه وآله وطهرنا من الرجس تطهيرا
حذیم نے کہا کہ امام سجّاد (ع) نے بی بی زینب (ص) سے فرمایا: ”آپ، اللہ کی تعریف سے، عالمہ ہیں۔“ [الإحتجاج تالیف طبرسی، جلد 2 صفحہ 27]
حذيم بن شريك الأسدي عن الإمام زين العابدين عليه السلام أنه قال لزينب بنت علي عليها السلام: أنت بحمد الله عالمة
جابر بن یزید (ر) نے فرمایا کہ امام صادق (ع) نے فرمایا: ”لوگ دو (اقسام) کے ہوتے ہیں، عالم اور شاگرد، اور باقی لوگ ’غثاء‘ (کوڑا کرکٹ/گندگی/کچرا) ہیں، تو ہم (ع) علما ہیں اور ہمارے شیعہ شاگرد ہیں اور باقی لوگ ’غثاء‘ ہیں۔“ [بصائر الدرجات تصنیف صفار، جلد 1 صفحہ 38]
حدثني الحسن بن على عن العباس بن عامر عن سيف بن عميرة عن عمرو بن شمر عن جابر عن أبي عبد الله عليه السلام قال: ان الناس رجلان عالم ومتعلم وسائر الناس غثاء فنحن العلماء وشيعتنا المتعلمون وسائر الناس غثاء.